طالبان کے حملے میں بارہ پولیس اہلکار ہلاک
21 جولائی 2018خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق طالبان عسکریت پسندوں کی جانب سے پولیس کے ایک اڈے کو نشانہ بنایا گیا اور حملہ آور اس عمارت میں داخل ہو گئے۔
افغانستان میں درجنوں ہلاکتیں، تازہ نشانہ کابل کی ایک وزارت
افغان: طالبان کے حملوں میں کم از کم 14 پولیس اہلکار ہلاک
مقامی حکام کے مطابق طالبان کے حملے کے بعد مقامی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں کا آغاز ہو گیا، جو چھ گھنٹوں تک جاری رہیں۔ اس واقعے میں کم از کم دیگر 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
صوبائی کونسل کے رکن عصمت جماردول نے ڈی پی اے کو بتایا کہ طالبان کی کوشش تھی کہ ضلعی مرکز قارا باغ پر قبضہ کر لیں، تاہم سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں انہیں پسپا ہونا پڑا۔
واضح رہے کہ حالیہ کچھ ہفتوں میں غزنی صوبے میں طالبان کی جانب سے منظم حملوں میں خاصی شدت پیدا ہوئی ہے۔ غزنی صوبے کی پارلیمان کے رکن عارف رحمانی نے حال ہی میں اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں کہا تھا کہ گزشتہ دو ماہ میں ان حملوں میں قریب پانچ سو سکیورٹی اہلکار مارے جا چکے ہیں۔
جمعے کو قندوز صوبے میں طالبان کے ایک حملے میں بھی 12 پولیس اہلکار مارے گئے تھے۔ یہ بات اہم ہے کہ حالیہ کچھ عرصے میں قندوز اور غزنی کا ایک بڑا حصہ طالبان کے قبضے میں ہے۔
ع ت، ع ح (ڈی پی اے)