1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

عابد علی کا ریکارڈ، پہلے ٹیسٹ اور پہلے ون ڈے میں سینچریاں

15 دسمبر 2019

پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہو گیا۔ پاکستانی کھلاڑی عابد علی نے اس ٹیسٹ میں تاریخ رقم کر دی۔

https://p.dw.com/p/3UqzB
Cricket Pakistan - Sri Lanka Abid Ali
تصویر: Getty Images/AFP/A. Qureshi

بتیس سالہ عابد علی نے اس ٹیسٹ میچ  ایک منفرد ریکارڈ قائم کیا۔ وہ دنیا میں اپنے پہلے ون ڈے اور ٹیسٹ میچ میں سینچری بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ راولپنڈی میں ٹیبسٹ کے اختتام کے بعد عابد علی نے کہا،''میں نئی بال کو احتیاط سے کھیلنا چاہتا تھا اور اسی بنیاد پر میں سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا۔ میں نے ہر پانچ اوورز کے لیے منصوبہ بندی کی۔ میرا اسکور جب نوے رنز سے زیادہ ہو گیا تو میں تھوڑا بہت پریشان تھا۔ لیکن اس موقع پر بابر نے بھروسہ دیا۔‘‘

Cricket Pakistan - Sri Lanka Abid Ali
تصویر: Getty Images/AFP/A. Qureshi

عابد علی نے آسٹریلیا کے خلاف رواں برس دبئی میں کھیلے گئے ایک روزہ میچ میں سینچری بنائی تھی۔

کرکٹ کا کھیل سن 1876 سے بین الاقوامی سطح پر کھیلا جا رہا ہےاور اس تمام عرصے میں ٹیسٹ اور ایک روزہ میچوں میں بیٹسمین اپنے پہلے میچ میں سینچریاں بناتے رہے ہیں۔ لیکن ان دونوں فارمیٹ میں پہلے ہی میچ میں سینچریاں بنانے کا اعزاز  ابھی تک صرف عابد علی کو ہی حاصل ہوا ہے۔ عابد علی اپنے ٹیسٹ ڈیبیُو پر سینچری بنانے والے پاکستان کے گیارہویں کھلاڑی ہیں۔

ٹیم کے کپتان اظہر علی نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عابد علی کی کارکردگی پر ان کی تعریف کی۔ عابد علی گزشتہ مہینے آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی پاکستانی ٹیم میں بھی شامل تھے۔ تاہم بدقسمتی سے وہ کوئی بھی میچ نہیں کھیل پائے تھے۔

Cricket Pakistan - Sri Lanka Abid Ali
تصویر: Getty Images/AFP/A. Qureshi

پنڈی ٹیسٹ کے آخری اور پانچویں دن پاکستانی ٹیم نے پہلی اننگز میں دو کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر 252 رنز بنائے تھے۔ میچ کے آخری دن بابر اعظم نے میچ کے آخری اوور کی تیسری گیند پر اپنی سینچری مکمل کی۔ دوسرے ناٹ آؤٹ کھلاڑی عابد علی تھے۔ وہ 108 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ میچ ختم ہونے کے اعلان کے ساتھ ہی تماشائیوں کی جانب سے عابد علی اور بابر اعظم کو بھرپور داد دی گئی۔پہلے ٹیسٹ میچ میں بارش کی وجہ سے کئی گھنٹوں کا کھیل ضائع ہوا۔

سن 2009 میں لاہور میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ پر ہوئے دہشت گردانہ  حملے کے بعد پاکستان میں کرکٹ کھیلنے پر غیرملکی ٹیموں نے معذوری ظاہر کر دی تھی۔ دس برسوں کے بعد سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے والی پہلی ٹیم ہے۔ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم اپنے اس دورے کا آخری اور دوسرا ٹیسٹ میچ انیس سے تیئس دسمبر تک کراچی میں کھیلے گی۔

Cricket Pakistan - Sri Lanka
تصویر: picture-alliance/AP Photo/A. Naveed

ع ح ⁄ ع ا (اے ایف پی)   

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں