'عزم استحکام فوجی آپریشن نہیں بلکہ انسداد دہشت گردی مہم ہے'
23 جولائی 2024پاکستانی فوج نے پیر کے روز واضح کیا کہ آپریشن عزمِ استحکام کوئی فوجی آپریشن نہیں بلکہ انسداد دہشت گردی کی ایک مہم ہے۔ اس نے یہ بھی کہا کہ ایک مضبوط لابی نہیں چاہتی کہ نیشنل ایکشن پلان (این اے پی) کامیاب ہو۔
پاکستان کا افغانستان سے 'دہشت گردوں' کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
پاکستانی فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے راولپنڈی میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ''ضرب عضب اور راہ نجات جیسی ماضی کی کارروائیوں سے آپریشن عزم استحکام کا موازنہ کرنا مناسب نہیں ہے۔''
ڈیرہ اسماعیل خان میں عسکریت پسندوں کے نئے حملے میں متعدد افراد ہلاک
انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ ملک کے سنگین مسائل پر بھی سیاست کی جاتی ہے۔ جنرل شریف نے مجوزہ آپریشن کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا، ''حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ آپریشن عزمِ استحکام ایک مربوط انسداد دہشت گردی کی مہم ہے اور یہ فوجی آپریشن نہیں ہے۔''
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
فوجی ترجمان نے کہا کہ آپریشن عزمِ استحکام کو متنازعہ بنانے کے لیے ایک بیانیہ تیار کیا جا رہا ہے۔
پاکستانی انتخابات: عالمی تحفظات، آرمی چیف کی مبارکباد
پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے جنرل شریف سے 'راہ نجات' اور 'ضرب عضب' نیز 'عزم استحکام' سے متعلق موازنہ کے بارے میں سوال کیا اور سیاسی حلقوں میں مقامی لوگوں کی نقل مکانی کے ممکنہ خدشات کے بارے میں پوچھا۔
عمران خان کے آن لائن خطاب کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال
اس پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے 22 جون کے بیان میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ سول اور عسکری رہنماؤں نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا ہے اور اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک میں انسداد دہشت گردی کی ایک جامع مہم کی ضرورت ہے۔
پاکستان کو بھیک کا کٹورہ اٹھا کر پھینک دینا ہے، آرمی چیف
اسی بیان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں انسداد دہشت گردی مہم کے لیے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی اور قانون سازی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ ''ہماری بقا کا معاملہ ہے اور ہم سیاست کی وجہ سے سنگین معاملات کو بھی مذاق میں بدل دیتے ہیں۔''
'فوج ڈیجیٹل دہشت گردی کے نشانے پر'
پریس کانفرنس میں جب ایک صحافی نے یہ سوال پوچھا کہ آرمی چیف، یہ ادارہ اور اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کئی حوالوں سے شدید تنقید کی زد میں ہیں، تو ادارہ اس سے کیسے نمٹ رہا ہے۔
اس پر جنرل شریف نے کہا کہ فوج اور اس کی قیادت کے خلاف سوشل میڈیا پر 'ڈیجیٹل دہشت گردی' فعال ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح ''ایک دہشت گرد ہتھیاروں کے ذریعے اپنی مرضی مسلط کرنے کی کوشش کرتا ہے، اسی طرح ایک ڈیجیٹل دہشت گرد موبائل فون، کمپیوٹر، جھوٹ، جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کے ذریعے بے چینی پھیلا کر اپنی مرضی مسلط کرنے کی کوشش'' کرتا ہے۔
پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ کسی بھی 'ڈیجیٹل دہشت گرد' کے بارے میں بہت کم معلومات دستیاب ہیں، لیکن انتہا پسند اور ڈیجیٹل دہشت گرد دونوں ہی فوج کو نشانہ بنانے کا مشترکہ مقصد رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا، ''ڈیجیٹل دہشت گرد جعلی خبروں کی بنیاد پر فوج، اس کی قیادت اور فوج اور عوام کے درمیان تعلقات پر حملہ کر رہے ہیں۔''
انہوں نے خبردار کیا کہ ڈیجیٹل دہشت گردوں کو نہ روکا گیا تو انہیں مزید اسپیس ملے گا۔ ''ہم ان غیر قانونی عناصر کو اجازت نہیں دے سکتے، جو اس ملک کو ایک نرم ریاست بنانا چاہتے ہیں۔''
ص ز/ ج ا (نیوز ایجنسیاں)