1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فرانسس بیکن کی پینٹنگ کی ریکارڈ نیلامی

عاطف بلوچ13 نومبر 2013

نیو یارک کی ایک گیلری میں نیلامی کے لیے رکھی گئی برطانوی مصور فرانسس بیکن کی تخلیق کردہ ایک پینٹنگ 142.4 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی ہے اور یوں یہ پینٹنگ دنیا کا مہنگا ترین فن پارہ بن گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/1AGEw
تصویر: reuters

امریکی خبر رساں ادارے اے پی نے بتایا ہے کہ اس فن پارے کی نیلامی منگل کی رات نیو یارک کی کرسٹی نامی ایک گیلری میں ہوئی۔ مصور فرانسس بیکن نے ’تھری اسٹڈیز آف لوسیان فرائڈ‘ نامی یہ سہ لوحی پینٹنگ 1969ء میں بنائی تھی، جس میں انہوں نے اپنے مصور دوست لوسیان فرائڈ کا روپ کینوس پر اتارا تھا۔

11.11.2013 kultur21 Jeff-Koons_Balloon-Dog_Foto_CHRISTIE'S-IMAGES-LTD_dpa
امریکی آرٹسٹ جیف کونز کا Balloon Dog

کرسٹی کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گیلری میں اور ٹیلی فون لائنز پر موجود آرٹ کے دلدادہ افراد کے مابین چھ منٹ کی گرما گرم بولی کے بعد اس تاریخی پینٹنگ کی حتمی قیمت لگائی گئی۔ اس پینٹنگ کی ابتدائی بولی 80 ملین ڈالر لگائی گئی تھی۔ پینٹنگ کو کس نے خریدا، اس بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق اس پینٹنگ کی بولی ميں مجموعی طور پر سات افراد نے حصہ لیا۔

قبل ازیں نیلامی کے دوران سب سے زیادہ قیمت میں فروخت ہونے والے فن پارے کا اعزاز ایڈوڈ مونک کی پینٹنگ The Scream کے پاس تھا، جو سن 2012 میں 120ملین ڈالر میں فروخت ہوئی تھی۔ اس ریکارڈ فروخت سے قبل بیسویں صدی عیسوی کے تمثیلی فنکار فرانسس بیکن کی سب سے مہنگی قیمت میں خریدی جانے والی پینٹنگ Triptych تھی ، جو 2008ء میں چھیاسی ملین ڈالر میں فروخت ہوئی تھی۔ یہ پینٹنگ انہوں نے 1976ء میں تخلیق کی تھی۔

فرانسس بیکن اور لوسیان فرائڈ 1945ء میں ملے تھے اور جلد ہی دونوں میں ایک قریبی تعلق قائم ہو گیا تھا۔ اپنی رفاقت کے دوران ان دونوں مصوروں نے ایک دوسرے کی متعدد پینٹنگز بنائی تھیں۔

Gerhard Richter / Domplatz Mailand / Sotheby's / Sothebys / Auktion ** nur 16:9 **
جرمن مصور گیرہارڈ رشٹر کی تخلیق کردہ میلان کے کیتھیڈرل اسکوائر کی پینٹنگتصویر: picture-alliance/dpa

خبر رساں ڈی پی اے کے مطابق اسی نیلامی میں امریکی آرٹسٹ جیف کونز کا Balloon Dog نامی مجمسہ 58.4 ملین ڈالر میں نیلام ہوا۔ يہ کسی زندہ فنکار کا بکنے والا سب سے مہنگا ترين نمونہ ہے۔ 3.65 میٹر اونچا یہ مجسمہ تانبے کے رنگ کے بے داغ اسٹیل سے بنایا گیا ہے، جو غبارے سے بنائے گئے کتے سے مشابہ ہے۔

قبل ازیں جس زندہ فنکار کا کوئی نمونہ سب سے زیادہ قیمت میں نیلام ہوا تھا، وہ جرمن مصور گیرہارڈ رشٹر تھے۔ ان کی Domplatz, Mailand نامی ایک پینٹنگ 37.1 ملین ڈالر میں خریدی گئی تھی۔ 1968ء میں تخلیق کردہ میلان کے کیتھیڈرل اسکوائر کی یہ پینٹنگ بھی نیو یارک میں ہی نیلام ہوئی تھی۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید