فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں بھی میچ فکسنگ کا شبہ، تفتیش شروع
6 اکتوبر 2020فرانسیسی دارالحکومت پیرس سے منگل چھ اکتوبر کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اس میچ فکسنگ کا شبہ ایک ایسے مقابلے کے حوالے سے کیا جا رہا ہے، جو ٹینس کے گرینڈ سلیم مقابلوں میں شمار ہونے والے فرنچ اوپن ٹورنامنٹ کا خواتین کا ایک ڈبلز مقابلہ تھا۔
نوواک جوکووچ لائن جج کو بال مارنے کی پاداش میں یو ایس اوپن سے باہر
امسالہ فرنچ اوپن کا پہلے راؤنڈ کا یہ ڈبلز میچ 30 ستمبر کو رومانیہ کی دو خواتین کھلاڑیوں آندریا میٹُو اور پیٹریشیا ماریا ٹِیگ اور روسی کھلاڑی یانا سیزیکووا اور امریکا کی میڈیسن برینگل کے مابین کھیلا گیا تھا۔
ماریا شارا پووا نے ٹینس کو خیرباد کہہ دیا
کھیلوں کی دنیا کے معروف فرانسیسی روزنامے 'لےکُوئیپ‘ اور جرمن جریدے 'دی وَیلٹ‘ کی رپورٹوں کے مطابق اس میچ کی جو گیم ٹینس کے ماہرین اور پراسیکیوٹرز کو مبینہ طور پر میچ فکسنگ کا نتیجہ محسوس ہوئی، وہ دوسرے سیٹ کی پانچویں گیم تھی، جو رومانیہ کی دونوں کھلاڑیوں نے won by love کی بنیاد پر اس وقت جیتی تھی، جب دو مرتبہ روسی کھلاڑی سیزیکووا نے دوہری غلطی کی تھی۔
’لےکوئیپ‘ نے لکھا ہے کہ اس میچ کی متعلقہ گیم میں رومانیہ کی دونوں کھلاڑیوں کی ممکنہ جیت پر بہت بڑی رقوم کی شرطیں لگائی گئی تھیں۔
یہ شرطیں مبینہ طور پر کئی مختلف ممالک میں لیکن پیرس میں قائم متعدد بڑے سپورٹس گیمبلنگ اداروں کے ساتھ ان کے کارندوں کے ذریعے سٹے بازی میں لگائی گئی تھیں۔
سیرینا ولیمز ایک نیا ریکارڈ قائم کرنے میں ناکام
پیرس میں پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ وہ فرنچ اوپن کے اس میچ میں 'ایک منظم گروہ کی صورت میں فراڈ‘ اور 'کھیلوں میں فعال اور غیر فعال کرپشن‘ کے مبینہ الزامات کے تحت چھان بین کر رہے ہیں۔
م م / ا ا (ڈی ہی اے، اے ایف پی)