1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نریندر مودی اور نواز شریف کا ٹیلی فون پر رابطہ

بینش جاوید6 جولائی 2016

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کو فون کر کے عید کی مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

https://p.dw.com/p/1JKGr
Pakistan Indischer Ministerpräsident Narendra Modi zu Besuch in Lahore
تصویر: picture-alliance/dpa/Press Information Bureau

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا نواز شریف کو ٹیلی فون کرنا اس بات کا عکاس ہے کہ دونوں ممالک کے مابین تناؤ کے باوجود دونوں رہنما رابطے میں رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ مئی میں 66 سالہ نواز شریف کی لندن کے ایک ہسپتال میں اوپن ہارٹ سرجری کی گئی تھی۔ گزشتہ پانچ برسوں میں پاکستانی وزیراعظم کا دل کا یہ دوسرا آپریشن ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے، ’’بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عید کے موقع پر وزیراعظم کو فون کیا اور ان کی خیریت بھی دریافت کی۔‘‘ مئی میں اپنے آپریشن سے قبل نواز شریف نے بھی مودی کو ٹیلی فون کیا تھا۔

بھارت کے دفاعی تجزیہ کار اُدھے بھاسکر نے ایک رپورٹ کے لیے ڈی ڈبلیو سے خصوصی گفتگو میں کہا تھا کہ بھارت میں اب بھی یہ تاثرعام ہے کہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ اب بھی بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات نہیں چاہتی اور دونوں ممالک کے تعلقات کی بحالی کے لیے اس بد اعتمادی کو دور کرنا ضروری ہے۔

نواز شریف پاکستان کے روایتی حریف بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کے خواہاں ہیں۔ بھارت سے تعلقات کو بہتر بنانا سن 2013 میں ان کی انتخابی مہم کا بھی حصہ تھا۔ لیکن پاکستان اور بھارت کے مابین سفارتی تعلقات بھارت میں شدت پسندوں کی جانب سے کیے گئے حملوں اور سرحد پر کشیدگی کے باعث سرد مہری کا شکار ہیں۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید