1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ویکسین لگوانے کی ویڈیو وائرل، وفاقی وزیر تنقید کی زد میں

30 مارچ 2021

پاکستان کے وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ ایک ایسے ویڈیو کلپ کے باعث سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئے ہیں جس میں ان کے اہل خانہ اور رشتہ دار ممکنہ طور پر کورونا ویکسین لگوا رہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/3rNLN
تصویر: Win McNamee/Getty Images

سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر طارق بشیر کے ہی ایک رشتہ دار کے اکاؤنٹ سے یہ ویڈیو شائع کی گئی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نرس ڈرائنگ روم میں بیٹھے کئی افراد کو باری باری ٹیکہ لگا رہی ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور وفاقی وزیر کڑی تنقید کی زد میں آگئے۔ کئی افراد کا کہنا تھا کہ وزیر نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے اپنے اہل خانہ کو کورونا وائرس کی ویکسین لگوائی ہے۔ اس ویڈیو میں پاکستان کی سابقہ ماڈل عفت عمر کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان الزامات کی تردید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے اہل خانہ کو ایک ٹرائل ویکیسن کے انجیکشن لگائے گئے اور ایسا پہلے بھی ہوا ہے۔

تاہم اس وضاحت کے باوجود کئی افراد اس کے خلاف آواز اٹھاتے رہے۔ سماجی کارکن جلیلہ حیدر کا کہنا تھا کہ کی والدہ 58 سال کی ہیں اور وہ  ویکیسن لگوانے کی باری کے انتظار میں ہیں لیکن طاقت ور افراد کو ویکسین تک مکمل رسائی ہے۔

اسی طرح مہر تارڑ نے کہا،''طارق بشیر چیمہ کو معافی مانگنی چاہیے پہلے انہوں نے ایک غیر اخلاقی کام کیا اور پھر جھوٹ بولا کہ یہ ٹرائل ویکسین تھی۔''

ٹوئٹر کے ایک صارف عدیل راجہ کا کہنا تھا کہ عفت عمر ہمیشہ سچائی کی بات کرتی ہیں لیکن انہوں نے اپنی باری سے قبل ویکسین لگوانے میں دیر نہیں کی۔

راشد غفور نے سوال اٹھایا کہ کہ ویکسین کیسے سرکاری اہلکاروں کے گھروں تک پہنچ گئی؟

عفت عمر نے ٹوئٹر پر وفاقی وزیر کی پریس کانفرنس سے متعلق خبر کو شیئر کرتے ہوئے لوگوں سے گزارش کی کو وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے نہ لیں۔

ب، ج/ ع ا

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز، پاکستان میں سخت پابندیاں عائد