1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ٹرمپ سے ممکنہ ملاقات کڑوی گولی کی طرح ہو گی، عمران خان

عابد حسین
14 جنوری 2018

پاکستانی اپوزیشن کے سیاستدان عمران خان کے مطابق وزیراعظم بننے کی صورت میں ٹرمپ سے ممکنہ ملاقات کڑوی گولی ہو گی۔ عمران خان اس وقت اپوزیشن کی ایک سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے سربراہ ہیں۔

https://p.dw.com/p/2qp4x
Pakistan - Oppositionspolitiker Imran Khan in seinem Anwesen in Bani Gala
تصویر: Reuters/C. Firouz

ایک پریس بریفنگ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر الیکشن جیت کر وہ وزیراعظم بن جاتے ہیں تو یقینی طور پر وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ تاہم انہوں نے اس ممکنہ ملاقات کو ایک کڑوی گولی بھی قرار دیا۔

عمران خان نے خاموشی توڑ دی

کپتان کی شادی کی خبر پر سوشل میڈیا متحرک

عمران خان کی اپنی روحانی پیرنی سے شادی؟ خبر ہے گرم

’میرا نام خان ہے اور میں دہشت گرد نہیں‘

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ماضی کے لیجنڈری کرکٹر اور موجودہ سیاستدان عمران خان نے واضح کیا کہ وہ ستمبر گیارہ کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد دہشت گردی کے خلاف شروع ہونے والی جنگ کے شروع دن سے مخالف رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ سے بظاہر پاکستان کا کوئی سروکار نہیں تھا۔

عمران خان کے مطابق انہوں نے اس جنگ میں امریکا کے ساتھ تعاون کی حمایت کا ضرور کہا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ پاکستانی فوج کو بھی عملاً اپنے قبائلی علاقے کی سرزمین کو جنگی میدان بناتے ہوئے اپنی ہی عوام کے سامنے کھڑا کر دیا جاتا۔ یہ امر اہم ہے کہ پاکستانی قبائلی علاقے کی سرحدی پٹی افغانستان کے ساتھ جڑی ہے اور جہاں طالبان جنگجو افغان اور غیر ملکی افواج کے خلاف مسلح کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

USA Trump erhöht den Druck auf den Iran
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوسےتصویر: picture alliance/dpa/AP/E. Vucci

عمران خان نے نئے سال کے اوائل میں امریکی صدر کے ٹویٹ پر کہا کہ اُس ٹویٹ پر ابھی تک پاکستانی قوم رنجیدہ اور غصے کا اظہار کرتی ہے۔ اس ٹویٹ میں ٹرمپ نے پاکستانی حکومت پر الزام لگایا تھا کہ وہ پندرہ برسوں کے دوران  تینتیس ارب ڈالر کی امداد لینے کے بعد بھی جھوٹ اور دھوکہ دہی سے گریز نہیں کر رہی ہے۔

عمران خان کے مطابق ٹرمپ نے امریکی فوج کی ناکامیوں کے تناظر میں پاکستان پر یہ الزام عائد کر کے محض اِسے قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کی ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر کے الزام سے پاکستان کی بے توقیری ہوئی ہے کیونکہ دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں پاکستان کے ہزاروں فوجی مارے گئے ہیں اور اسی طرح ہزاروں عام شہریوں کی دہشت گرادانہ حملوں میں ہلاکت بھی ہوئی ہے۔ خان کے مطابق پاکستان کو محض ایک تابع فرمان کی حیثیت دینے کی امریکی سوچ انصاف پر مبنی نہیں قرار دی جا سکتی۔

ڈی ڈبلیو کے ساتھ عمران خان کا خصوصی انٹرویو