پاکستانی وزیراعظم کی ورلڈ اکنامک فورم کے بانی سے ملاقات
25 جنوری 2018شاہد خاقان عباسی نے ڈاووس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شریک دوسری اہم شخصفات سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ان ملاقاتوں میں انہوں نے ورلڈ اکنامک فورم کے بانی اور چیئرمین پروفیسر کلاؤس شواب سے ملاقات کی۔
پاکستانی وزیراعظم کی ایشیا انفراسکٹرچر انوسیٹمنٹ بینک کے سربراہ سے ملاقات
خواتین کو کم تنخواہ ملتی ہے، نئی ریسرچ
پاکستانی معیشت میں مثبت پیش رفت کے اشارے
داووس کے عالمی اقتصادی فورم میں توجہ کا مرکز چینی صدر
اس میٹنگ میں عباسی نے جرمن ماہرِ اقتصادیات پروفیسر شواب کے ساتھ ملاقات کے دوران دو طرفہ امور اور عالمی اقتصادی حالات کے پاکستانی معیشت پر مرتب ہونے والے اثرات پر بات چیت کی۔ اس میٹنگ میں پاکستانی وزیراعظم کے خصوصی مشیر علی جہانگیر صدیقی بھی موجود تھے۔ علی جہانگیر صدیقی کا منصب وزیر مملکت کے مساوی ہے۔
اس ملاقات میں پاکستان کے وزیراعظم نے پروفیسر کلاؤس شواب کے ساتھ گفتگو کے دوران انہیں پاستانی معیشت کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بنیادی معلومات فراہم کیں۔ گفتگو کے دورانٓ عباسی نے انتہائی مسرت کے ساتھ ورلڈ اکنامک فورم کے اناسی سالہ بانی کو بتایا کہ اس کا امکان موجود ہے کہ رواں برس کے دوران پاکستان اقتصادی ترقی کی شرح چھ فیصد کی سطح تک پہنچ سکتی ہے۔
پاکستانی وزیراعظم کی گفتگو سننے کے بعد پروفیسر کلاؤس شواب نے اُن کی حکومتی کاوشوں کو سراہا۔ شواب نے عباسی کی حکومت کی اُن کوششوں کو بھی خاص طور پر تعریف کے قابل خیال کیا جو ملکی معاشی صورت حال کو بہتر بنانے کے سلسلے میں کی جا رہی ہیں۔
پاکستانی وزیراعظم کے ساتھ گفتگو کے دوران عالمی شہرت کے ماہر اقتصادیات نے اسلام آباد حکومت کی جانب سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے عمل کی خاص طور پر تعریف کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔