پاکستانی کرکٹ ٹیم عالمی ریکارڈ سے بال بال بچ گئی
13 جنوری 2018نیوزی لینڈ کے تیز بالر ٹرینٹ بُولٹ کی تباہ کُن بالنگ نے پاکستان کو تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی شکست سے دوچار کر دیا۔ نیوزی لینڈ کے شہر ڈونیڈن میں آج تیرہ جنوری کو کھلیے جانے والے اس میچ میں صرف دو کے مجموعی اسکور پر تین کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے۔ ان میں اظہر علی اور محمد حفیظ بغیر کوئی اسکور بنائے آؤٹ ہوئے۔
نیلسن ون ڈے میں بھی پاکستان کو شکست
کرکٹ میں سٹے بازوں کے خلاف خصوصی عدالتیں اسٹیڈیمز کے اندر
ولنگٹن: پاکستان پہلا ایک روزہ میچ ہار گیا
پاکستان کے ساتھ دو طرفہ کرکٹ رابطے ممکن نہیں، بھارتی وزیر
پاکستانی الیون میں سے سات کھلاڑی دوہرے ہندسے تک پہنچنے میں بھی ناکام رہے۔ صفر اسکور پر وکٹ گنوانے والوں میں شاداب خان بھی شامل ہیں۔ فخر زمان دو اور بابر اعظم آٹھ رنز بنا سکے۔ ان کے علاوہ حسن علی ایک، شعیب ملک تین اور فہیم اشرف دس رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
پاکستان کے پہلے آٹھ کھلاڑی صرف بتیس کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہو گئے تھے اور امکان پیدا ہو گیا تھا کہ پاکستانی ٹیم کے نام ایک اور ورلڈ ریکاڈ آسکتا ہے لیکن کپتان سرفرار احمد (14ناٹ آؤٹ)، محمد عامر (14) اور رومان رئیس (16) کی قدرے بہتر بلے بازی سے یہ پاکستان اس ہزیمت سے بچ گیا۔ ان دو وکٹوں پر بیالیس رنز بنائے گئے۔
رومان رئیس سولہ اسکور بنا کر سب سے زیادہ اسکور کرنے والے بٹسمین رہے۔ تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین رومان رئیس نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ بھی کیا۔
میزبان ٹیم کے تیز بالر ٹرینٹ بولٹ نے سترہ رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کی۔ انہوں نے پاکستانی اننگز کے آغاز پر پانچ گیندوں پر تین کھلاڑیوں (اظہر علی، فخر زمان اور محمد حفیظ) کو آؤٹ کیا۔ فرگوسن اور مونرو نے دو دو وکٹیں حاصل کی۔
پاکستان کو ڈونیڈن میں کھیلے گئے میچ میں 183 رنز سے شکست ہوئی۔ اس طرح نیوزی لینڈ نے پانچ ایک روزہ میچوں کی یہ سیریز تین صفر سے جیت لی ہے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان نے عمدہ گیند بازی اور شاندر بیٹنگ کو فتح کی بنیاد قرار دیا۔
میزبان ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور ان کی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں 257 رنز بنائے۔ اس میں ولیممسن اور ٹیلر کی نصف سینچریاں بھی شامل تھیں۔