1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کراچی ٹیسٹ میچِ بابر اعظم اور محمد رضوان نے ڈرا کر دیا

عابد حسین
16 مارچ 2022

پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کراچی میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ میچ بغیر کسی ہار جیت کے ختم ہو گیا۔ میچ کے اختتامی اوورز میں مجموعی صورت حال بہت سنسی خیز ہو گئی تھی۔

https://p.dw.com/p/48ZOb
Cricket Testspiel Pakistan vs. Australien | Babar Azam
تصویر: Asif Hassan/AFP/Getty Images

میزبان آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے کراچی میں پہلے بیٹنگ اور پھر شاندار بالنگ سے میچ میں تماشائیوں کی دلچسپی کو زندہ رکھا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی پِچ پانچویں دن اسپن بالروں کو مدد دے رہی تھی اور اس کا آسٹریلوی اسپن بالروں نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

کراچی ٹیسٹ، آسٹریلیا نے جھنجھوڑ ہی دیا

اس صورت حال کا آسٹریلوی اسپن بالروں کی جوڑی نیتھن لیون اور میچل سویپسن کی شاندار بالنگ اپنی ٹیم کو فتح کے قریب لانے میں کامیاب رہی۔

Nathan Lyon
آسٹریلوی اسپنر نیتھن لیون ایک اچھے بیٹر بھی ہیںتصویر: Tertius Pickard/AP/picture alliance

پاکستان کی دوسری اننگ

پاکستانی ٹیم کو اپنی دوسری اننگ میں آسٹریلوی ٹیم کے پہاڑ جیسے اسکور کے بوجھ کا سامنا تھا۔ اس کی سب سے بڑی وجہ پہلی اننگ میں میزبان ٹیم کا محض ایک سو اڑتالیس پر آؤٹ ہونا تھا۔

بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد مہمان ٹیم کے بالروں نے پاکستانی بیٹرز کو شکست کے دہانے پر پہنچا دیا۔ ایسے میں محمد رضوان کا کیچ چھوٹنا پاکستان کے لیے ایک قیمتی تحفہ ثابت ہوا۔

اس دوسری اننگ میں عبداللہ شفیق اور محمد رضوان کے کیچ ڈراپ کرنے سے فتح آسٹریلوی ٹیم سے دور ہو گئی۔ شفیق کا کیچ بیس کے اسکور پر اسٹیو اسمتھ نے ڈراپ کیا اور وہ پھر چھیانوے کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان کا کیچ عثمان خواجہ نے میچ کے آخری اوورز میں ڈراپ کیا۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ پاکستان اور بھارت کی میزبانی کے لیے تیار

یہ دونوں کیچ نہ چھوڑے جاتے تو آسٹریلیا کی جیت یقینی تھی۔ پاکستان کی دوسری اننگ میں بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان اور عبداللہ شفیق نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ بابر اعظم ایک سو چھیانوے اور محمد رضوان ناٹ آؤٹ سینچری بنانے میں کامیاب رہے۔ دوسری اننگ میں پاکستانی ٹیم کا اسکور سات وکٹوں پر چار سو تینتالیس رہا۔

Cricket-Spiel | Bangladesch und Pakistan in Dhaka
کراچی ٹیسٹ میچ میں محمد رضوان بھی سینچری بنانے میں کامیاب رہےتصویر: Munir Uz Zaman/AFP

آسٹریلوی بالنگ اور بیٹنگ

آسٹریلیا کی ٹیم نے کراچی ٹیسٹ میں بلے بازی کرتے ہوئے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگ میں نو کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر پانچ سو چھپن رنز بنائے اور ڈیکلیئر کر دیا تھا۔ اس میں عثمان خواجہ کی شاندار سینچری بھی شامل تھی۔ دوسری اننگ میں آسٹریلوی ٹیم نے اننگز اس وقت ختم کر دی تھی جب اس کے دو وکٹوں کے نقصان پر ستانوے رنز تھے۔ پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے پانچ سو چھ رنز کا ٹارگٹ دیا گیا۔ مہمان ٹیم کے تجربہ کار اسپنر نیتھن لیون پاکستان کی دوسری اننگ میں چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ دونوں آسٹریلوی اسپن بالروں نے ایک سو نو کے قریب اوورز پھینکے۔ نیتھن لیون نے پچپن اور میچل سویپسن نے تریپن اوورز اور تین بال پھینکے۔

پاکستان-آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز: پاکستان میں 'کلین سویپ ' کے لیے پر امید ہیں، نیتھن لائن

کراچی ٹیسٹ میچ کا بہترین کھلاڑی بابر اعظم کو ایک طویل 'میچ سیونگ‘ اننگ کھیلنے پر قرار دیا گیا۔ وہ ایک سو چھیانوے رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

Cricket Testspiel Pakistan vs. Australien | Babar Azam
پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کراچی ٹیسٹ میچ میں بیٹنگ کا شاندار مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہےتصویر: Asif Hassan/AFP/Getty Images

بقیہ سیریز

تیسرا کرکٹ ٹیسٹ لاہور کے قذافی اسٹیدیم میں اکیس مارچ سے کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد میزبان اور مہمان ٹیم کے درمیان تین پچاس پچاس اوورز کے ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں اور اکلوتا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔ یہ تمام محدود اوورز کے میچ راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

راولپنڈی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ کسی سنسنی خیزی کے بغیر بالروں کو تھکانے اور بیٹرز کے اسکور بنانے پر ختم ہوا تھا۔

عابد حیسن / ا ا