1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کرکٹ ورلڈ کپ: آئرلینڈ کے خلاف ویسٹ انڈیز کی جیت

11 مارچ 2011

بھارتی شہر موہالی میں گروپ بی کے ایک میچ میں آئر لینڈ کے خلاف ویسٹ انڈیز نے مقررہ پچاس اوورز میں 275 رنز بنائے۔ اس میں اسمتھ کی سینچری اور پولارڈ کے چورانوے رنز شامل ہیں۔

https://p.dw.com/p/10XZh
تصویر: AP

ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی آئر لینڈ کے خلاف اسکور کرنے کی رفتار ابتداء میں قدرے سست رہی۔ بعد میں پولارڈ نے پچپن گیندوں پر چورانوے رنز بنا کر رنز بنانے کی رفتار کو تیز کر دیا۔ اسی باعث ویسٹ انڈیز کی ٹیم میچ جیتنے کی پوزیشن میں آئی۔

میچ ختم ہونے کے بعد پولارڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔ پولارڈ اور اسمتھ کے درمیان میچ وننگ شراکت قائم ہوئی۔

پچاسویں اوور کی آخری گیند پر ویسٹ انڈیز کی دسویں وکٹ گری۔ اس اننگز میں اسمتھ کے107 رنز بھی شامل ہیں۔ آئر لینڈ کی جانب سے آل راؤنڈر کیون اوبرائن نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

آئرلینڈ کی جانب سے جوابی اننگز کا آغاز زیادہ حوصلہ افزا نہ تھا۔ دوسرے اوور میں ویسٹ انڈین بالر سلیمان بین نے افتتاحی بیٹسمین پال سٹرلنگ کو آؤٹ کردیا۔ آئر لینڈ کی ٹیم نے ابتدائی اوورز میں رن ریٹ کو خاصا مناسب رکھا لیکن بعد میں ویسٹ انڈین بالروں نے اس کو کنٹرول کر لیا۔ آئر لینڈ کی تمام ٹیم انچاسویں اوور میں231 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اس دوران جوائس اور ولسن نصف سینچریاں مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔ جوائس نے 84 رنز بنائے۔

Flash-Galerie Cricket Weltmeisterschaft 2011
انگلینڈ کے خلاف میچ میں تمیم اقبال کا کھیل اہم ہو سکتا ہےتصویر: AP

گروپ بی میں انڈیا پوائنٹس ٹیبل پر پہلے اور ویسٹ انڈیز دوسری پوزیشن پر ہے جب کہ گروپ اے میں سری لنکا سات پوائنٹس کے ساتھ پہلے مقام پر ہے۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے چھ چھ پوائنٹس ہیں لیکن بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری پوزیشن پر ہے۔ پاکستان کا نمبر تیسرا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف جارحانہ سینچری بنانے والے کیون اوبرائن اپنی ٹیم کے لیے بیٹنگ میں کوئی کارنامہ سرانجام نہیں دے سکے۔ جزائر غرب الہند کی کرکٹ ٹیم کے ڈیرل سیمی نے تین اور سلیمان بین نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

جمعے کے روز گروپ بی کا ایک اور میچ بنگلہ دیش کے شہر چٹا گانگ میں ہو رہا ہے۔ ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی ٹیم پچاسویں اوور میں 225 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ برطانوی ٹیم کے مورگن اور ٹراٹ نصف سینچریاں بنانے میں کامیاب رہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے نعیم السلام، شکیب الحسن اور عبدالرزاق دو دو کھلاڑی آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔

چٹاگانگ کے اسٹیڈیم میں پہلی بار مصنوعی روشنیوں میں میچ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

کل بھارتی شہر ناگ پور میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین ایک اہم میچ کھیلا جا ئے گا۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: شامل شمس

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں