کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ، آٹھ سالہ بچہ ہلاک
20 فروری 2018آج منگل کے روز اسلام آباد میں پاکستان کی وزارت خارجہ میں بھارتی سفارت خانے کے نائب ہائی کمشنز جے پی سنگھ کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔ اس مراسلے میں کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک آٹھ برس کے بچے کی ہلاکت پر احتجاج کیا گیا تھا۔ بھارتی فوج کی جانب سے آج منگل کے روز فائرنگ کھوئی رٹا علاقے کے سرحدی گاؤں جنجھوٹ بہادر پر کی گئی تھی۔ ہلاک ہونے والا بچہ اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا۔
کشمیر میں بھارتی چوکی تباہ، پانچ فوجی ہلاک: پاکستان کا دعویٰ
پاکستان کو ’قیمت چکانا‘ ہو گی، بھارتی وزیر دفاع کی دھمکی
کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ، 10 ہلاک
ایل او سی پر کشیدگی، کیا پاکستان کے خلاف کوئی سازش ہے؟
پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق رواں برس کے دوران اب تک بھارتی فوج کنٹرول لائن کی 335 مرتبہ خلاف ورزی کر چکی ہے۔ ان خلاف ورزیوں کے دوران کی جانے والی شیلنگ اور خودکار ہتھیاروں کی فائرنگ سے پندرہ افراد کی ہلاکت اور پینسٹھ زخمی ہوئے ہیں۔
پاکستان کے احتجاج پر نئی دہلی حکومت حکومت کا کوئی ردعمل ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔
حکام کے مطابق کوٹلی سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ اُس پاکستان مسلح کارروائی کے جواب میں خیال کی گئی ہے، جس میں بھارتی فوج کی ایک چیک پوسٹ کو تباہ کر دیا گیا تھا۔
چیک پوسٹ کو تباہ کرنے کی وجہ کوٹلی کے علاقے تتا پانی میں عام شہریوں پر کی جانے والی فائرنگ تھی۔ اس چیک پوسٹ کی تباہی میں پانچ بھارتی فوجی ہلاک اور اتنے ہی زخمی ہوئے تھے۔ بھارتی چیک پوسٹ کو بدھ چودہ فروری کو تباہ کیا گیا تھا۔