1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

گیل بھارت کے سیمی فائنل تک پہنچنے کی راہ میں دیوار بن گئے

10 مئی 2010

ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کرکٹ کےسپرایٹ مرحلےمیں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو چودہ رنزسےہرا دیا ہے۔ پاکستان کے بعد بھارت کے بھی سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے کےامکانات معدوم ہو گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/NJwc
تصویر: AP

بریج ٹاؤن میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے انیسویں میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ ویسٹ انڈیزنے مقررہ بیس اوروں میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 169 رنزبنائے جبکہ بھارت کی ٹیم مقررہ اوروں میں نو کھلاڑیوں کے نقصان پر محض ایک سو پچپن رنز بنا سکی۔

میزبان ٹیم کے کپتان کرس گیل اگرچہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دوسری سینچری اسکور نہ کر سکے لیکن ان کی دھواں دھار اننگز کی وجہ سے ویسٹ انڈیز نے بھارت کو شکست دی۔ گیل نے سات چھکوں اورچارچوکوں کی مدد سے 66 گیندوں پر 98 رنز بنائے۔

Mahendra Singh Dhoni
بھارتی کپتنان ایم ایس دھونی نے انتیس رنز بنائےتصویر: AP

بھارتی ٹیم نے گیل کے دو آسان کیچ چھوڑ دئے جس کی وجہ سے اب بھارت کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔ بھارت کی طرف سے اشیش نہرا نے چار اوروں میں پینتیس رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

بھارت نے جب اپنی اننگز کا آغاز کیا تو کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔ بھارتی نمایاں بلے بازوں میں سریش رائنا نے بتیس جبکہ کپتان ایم ایس دھونی نے انتیس رنز بنائے۔ کھیل کا بہترین کھلاڑی کرس گیل کو قرار دیا گیا۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت :شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید