1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امسالہ یورو وژن سانگ کنٹیسٹ کے انوکھے موضوعات

14 مئی 2022

ہفتہ 14 اپریل کی شام یورو وژن گیت مقابلے کے نتائج کے اعلان اور اختتامی تقریب اطالوی شہر ٹورین میں ہو رہی ہے۔ اس مرتبہ مقابلے میں شریک گیتوں میں حیران کن الفاظ و تراکیب کا استعمال کیا گیا، جو نہایت دلچسپی کے حامل ہیں۔

https://p.dw.com/p/4BIpL
Eurovision Song Contest 2022 in Turin
تصویر: S.L. Bennett/EBU

 خیال کیا جا رہا ہے کہ یورو وژن فیسٹیول 2022 ء کی خوشیاں اور جوش و خروش قریب تین ماہ سے جاری یوکرین جنگ کی وجہ سے ماند پڑ گئیں ۔ اس مقابلے کے منتظم ادارے یورپی براڈکاسٹنگ یونین نے روس کو چوبیس فروری کو یوکرین پر چڑھائی کے اگلے ہی دن گیتوں کے اس مقابلے میں شریک ہونے سے روک دیا تھا۔

یورو وژن میں شامل گیتوں میں ناروے کا گیت 'کیلے کھانے والے بھیڑیے‘ کا جہاں تذکرہ ہے وہاں فرانسیسی گیت میں چڑیلوں کی غار کے قصے کو سمویا گیا ہے۔ اسی طرح برطانوی گیت میں خلائی انسان کا ذکر ہے تو یونانی گیت میں مرنے کی خواہش کے موضوع کو شامل کیا گیا ہے۔

Italien I Eurovision Song Contest I Kalush Orchestra aus der Ukraine
رواں برس کے مقابلے میں اس وقت سب سے مقبول گیت کالوش آرکیسٹرا کا ہے جو ان کے وطن یوکرین کے بارے میں ہےتصویر: Sander Koning/ANP/IMAGO

ایسے ہی لیتھوینیا کے مقابلے میں شامل گیت کسی مطربہ کے بارے میں ہے اور سربیا کے گیت کا مرکزی موضوع جراثیم کا خوف ہے۔ اس طرح رواں برس کے مقابلے کا ایک گیت جو یوکرین فنکار پیش کریں گے، اس میں یوکرینی جنگ کا موضوع شامل ہے اور اس کو ہپ ہاپ موسیقی پر فنکار پیش کریں گے۔ میوزیکل ماہرین نے مقابلے میں شامل گیتوں کے موضوعات کو جہاں حیران کن قرار دیا وہاں انہیں نہایت متنوع اور دلچسپ بھی قرار دیا۔

یورو وژن سونگ ٹائٹل اسرائیل کے نام

یوکرینی ہپ ہاپ

ریپ یا Rap اندازِ گائیکی بنیادی طور پر ہپ ہاپ ردھم یا بیٹ پر گائی جاتی ہے۔ رواں برس کے مقابلے میں اس وقت سب سے مقبول گیت کالوش آرکیسٹرا کا ہے جو ان کے وطن یوکرین کے بارے میں ہے۔

اس میں میوزیکل بینڈ نے اپنے ملک یوکرین کو روسی جنگ میں بھرپور دفاع کے تناظر میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ عوامی رائے عامہ بھی اسی گیت کے حق میں ہے اور قوی امکان ہے کہ سن 2022 کے یورو وژن مقابلہ 'لاکوش آرکیسٹرا‘ نامی بینڈ جیت لے۔

Eurovision Song Contest 2022 - Alvan  & Ahez aus Frankreich beim ESC in Turin
رانس کے فنکار 'الوان و آہیز‘ شبینہ رقصِ شیطان پیش کریں گےتصویر: A. Putting/EBU

اس گروپ کی مرکزی سنگر چالیس سالہ یوکرینی شہری ماریا لیمباک کو یقین ہے کہ وہ ہفتے کی شام گیتوں کا یہ مقابلہ جیتنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ کالوش آرکیسٹرا مقابلے میں اپنے ملک کا نیلا اور زرد پرچم تھام کر شرکت کریں گے۔

چھیاسٹھواں یورو وژن سانگ کنٹیسٹ

سن 2022 کا یورو وژن گیت مقابلہ ترتیب کے اعتبار سے چھیاسٹھواں ہے اور اس کی میزبانی اٹلی کا شہر ٹورین کر رہا ہے۔ فائنل مقابلے کے ہر فنکار کو مختلف ممالک میں عوامی ووٹنگ اور میوزک ایکسپرٹ کی آرا حاصل ہو گی اور جیتنے والے کا بھی انتخاب اسی بنیاد پر ہو گا۔

فائنل مقابلے کے لیے مختلف بیس ممالک کے نمائندہ گلوکار و فنکار شرکت کریں گے اور ان کا انتخاب دو سیمی فائنل مقابلوں میں کیا گیا تھا۔ فائنل میں پانچ اہم یورپی ممالک اٹلی، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اسپین بھی شامل ہیں اور ان کو یورو وژن کے پانچ 'بڑے‘  بھی قرار دیا جاتا ہے۔ فائنل جیتنے والے کو 'گلاس مائیکروفون‘ کی ٹرافی دی جائے گی اور اس کامیابی سے ان کا مستقبل روشن ہونا یقینی ہے۔

یورو وژن: یوکرائنی گلوکارہ نے روایتی حریف روس سے فتح چھین لی

مختلف ممالک میں یورو وژن مقابلے منعقد کیے گئے اب کامیاب فنکار فائنل میں حصہ لیں گے اور ٹورین منعقدہ سانگ کنٹیسٹ موضوعات کے اعتبار سے بہت دلچسپ خیال کیا گیا ہے۔ کئی گیت جذباتی نوعیت کے ہیں تو بعض نرالے موضوعات کے حامل بھی ہیں۔

Eurovision Song Contest 2022 | Chanel, Spanien
اسپین بھی یورو وژن میں میوزک مکا ایک پاور ہاؤس ہےتصویر: Jens Büttner/dpa/picture alliance

ناروے کے فنکار 'سب وولفر‘ زرد کارٹونی ماسک میں جو گیت گائیں گے، اس کا موضوع بھیڑیے کو کیلا دینا ہے اور فرانس کے فنکار 'الوان و آہیز‘ شبینہ رقصِ شیطان پیش کریں گے۔ برطانوی فنکار گروپ سیم رائیڈر اور سویڈن کی کارنیلا جیکبز بھی اہم امیدواروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

گزشتہ برس کا یورو وژن گیتوں کا مقابلہ اطالوی میوزیکل راک بینڈ مینسکن نے جیتا تھا۔ اس راک بینڈ کو نیدرلینڈز کے شہر راٹرڈیم میں منعقدہ یورو وژن ایوارڈ کی تقریب میں ٹرافی اٹھانے کا اعزاز  حاصل ہوا تھا۔ اس مقابلے کے بعد اطالوی دارالحکومت روم کے مقامی بینڈ کو عالمی شہرت حاصل ہوئی ہے۔

ع ح/ ک م (اے ایف پی، اے پی)