1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپی یونین میں پناہ کی درخواستوں کی منظوری میں نمایاں کمی

20 اپریل 2018

یورپی یونین کی رکن ریاستوں میں سیاسی پناہ کی کامیاب درخواستوں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس سیاسی پناہ کی کامیاب درخواستوں کی تعداد میں ایک چوتھائی کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

https://p.dw.com/p/2wNke
Griechenland, Migranten protestieren in Athen
تصویر: Getty Images/L.Gouliamaki

جمعرات بیس اپریل کے روز جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یورپی یونین کی رکن تمام 28 ریاستوں میں پانچ لاکھ اڑتیس ہزار افراد کی سیاسی پناہ کی درخواستوں کو قبول کیا گیا۔ سیاسی پناہ کے کامیاب درخواست گزاروں میں سب سے بڑی تعداد شامی مہاجرین کی ہے، جن کی جانب سے دی جانے والی ایسی درخواستوں میں سے 33 فیصد کو منظور کیا گیا۔

جرمنی مزید دس ہزار مہاجرین کو قبول کرے گا

’جرمن دستور میں اسلامی شرعی قوانین کی کوئی جگہ نہیں‘ گاؤلانڈ

جرمن آسٹرین سرحد پر بارڈر کنٹرول جاری رہے گا

یورپی شماریاتی ادارے یوروسٹیٹ کے مطابق یورپی یونین میں دیگر قریب ایک لاکھ پچھتر ہزار آٹھ سو شامی باشندوں کو ’تحفظ‘ کا اسٹیٹس دے کر اس بلاک میں قیام کی اجازت دی گئی، جن میں سے ستّر فیصد جرمنی میں رجسٹر کیے گئے۔

سن 2015ء میں مہاجرین کے بحران کے عروج پر جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے تارکین وطن کے لیے ملکی سرحدیں کھول دی تھیں، جس کے بعد ایک ملین سے زائد تارکین وطن جرمنی پہنچے تھے۔

یونین کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سن 2017 میں اس پورے بلاک میں سب سے زیادہ سیاسی پناہ جرمنی میں دے گئی، جو یونین بھر میں دی جانے والی ایسی درخواستوں کا ساٹھ فیصد بنتا ہے اور یہ تعداد تین لاکھ پچیس ہزار چار سو بنتی ہے۔ جرمنی کے بعد فرانس ہے، جہاں چھیالیس ہزار افراد کو سیاسی پناہ دی گئی جب کہ اس فہرست میں اٹلی پینتیس ہزار ایک سو اور آسٹریا چونتیس ہزار کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

یوروسٹیٹ کی جانب سے مارچ میں جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا تھا کہ یورپی یونین میں گزشتہ برس مجموعی طور پر ساڑھے چھ لاکھ افراد نے سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرائی تھیں، جو سن 2016 کے مقابلے میں قریب نصف تعداد بنتی ہے۔ سن 2015ء میں بھی یہ تعداد قریب سات لاکھ تھی۔

یورپی شماریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ یورپی یونین میں شام کے بعد جس ملک کے سب سے زیادہ شہری پہنچے ہیں، وہ افغانستان ہے۔ افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک لاکھ سات سو افراد کو سیاسی پناہ دی گئی، جب کہ عراق سے تعلق رکھنے والے64 ہزار افراد کو یورپ میں پناہ ملی۔

ع ت / م م