1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
اقتصادیاتپاکستان

سعودی عرب نے پاکستانی بینک میں دو بلین ڈالر جمع کرا دیے

11 جولائی 2023

آئی ایم ایف کے ایک انتہائی اہم اجلاس سے قبل سعودی عرب کی طرف سے مالیاتی بحران کے شکار ملک پاکستان کے اسٹیٹ بینک میں دو بلین ڈالر جمع کرا دیے گئے ہیں۔ یہ بات منگل گیارہ جولائی کے روز پاکستانی حکومت کی طرف سے بتائی گئی۔

https://p.dw.com/p/4TimF
Pakistan | Finanzminister Ishaq Dar
پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈارتصویر: Aamir Qureshi/AFP/Getty Images

پاکستان کو اس وقت اس کے زر مبادلہ کے ذخائر نہایت کم ہونے اور مستقبل میں اپنے ذمے بیرونی ادائیگیوں کے قابل رہنے کے لیے مالی وسائل کی اشد ضرورت ہے۔

سی پیک معاہدے کے 10 سال: گیم چینجر منصوبہ سست روی کا شکار کیوں؟

اس مقصد کے تحت پاکستانی حکومت اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے مابین گزشتہ ماہ کے آخر میں سٹاف لیول کا ایک ایسا معاہدہ طے پا گیا تھا، جس کی حتمی منظوری کے بعد اس مالیاتی ادارے کی طرف سے پاکستان کو تین بلین ڈالر مہیا کیے جائیں گے۔

آئی ایم ایف کے وفد کی عمران خان سے ملاقات: خوشی بھی، تنقید بھی

USA Sitz des Internationalen Währungsfonds (IWF) in Washington DC
پاکستان کے ساتھ بیل آؤٹ ڈیل کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف کے بورڈ کا اجلاس منگل گیارہ جولائی کو واشنگٹن میں ہو رہا ہےتصویر: picture-alliance/Photoshot/Xinhua/B. Dandan

آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس

اس معاہدے کو ایک اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا نام دیا گیا تھا اور واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے بورڈ کے آج منگل 11 جولائی کے روز ہونے والے ایک اجلاس میں اس معاہدے کی لازمی منظوری متوقع ہے۔

اس تناظر میں سعودی عرب نے پاکستان کے مرکزی بینک میں جو دو بلین ڈالر جمع کرائے ہیں، وہ ان کوششوں کا حصہ ہیں، جن کے تحت پاکستان کو اپنے لیے مالی وسائل کے حصول کی خاطر دیگر ذرائع کو بھی استعمال میں لانا ہے۔

تین ارب ڈالر کے نرم قرضے: اسٹیٹ بینک اور قرض پالیسی زیر بحث

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو سعودی عرب سے ان دو بلین ڈالر کی منتقلی کے ساتھ آئی ایم ایف کے بورڈ کے لیے اسلام آباد کے ساتھ طے پانے والی مختصر مدتی بیل آؤٹ ڈیل کی منظوری دینا آسان ہو جائے گا۔

Saudi Arabien Wandbild König Salman bin Abdulaziz  Prinz Mohammed bin Salman
سعودی عرب کے بادشاہ سلمان، بائیں، اور ان کے بیٹے اور ولی عہد محمد بن سلمان: پاکستانی وزیر خزانہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیاتصویر: Getty Images/AFP/A. Qureshi

پاکستانی وزیر خزانہ کا ویڈیو پیغام

پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے کی کوششوں سے متعلق وعدے پر عمل درآمد جاری ہے۔

 ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ دو بلین ڈالر پاکستان کو دیا جانے والا کوئی قرض نہیں لیکن ان کی مدد سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر کو کم از کم بھی ایک سال تک کی مدت کے لیے بہتر بنایا جا سکے گا۔

آئی ایم ایف بورڈ ڈیل کی منظوری دے دے گا، شہباز شریف پرامید

اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 9.6 بلین ڈالر رہ گئے تھے۔ تاہم سعودی عرب کی طرف سے دو بلین ڈالر جمع کرائے جانے کے بعد ان کی مالیت اب 11.6 بلین ڈالر ہو گئی ہے۔

پاکستانی وزیر خزانہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا، ''ہم پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے سعودی قیادت کے شکر گزار ہیں۔‘‘

م م/ا ب ا (اے پی، اے ایف پی)

ڈولتی معیشت پاکستان کو دیوالیہ کا شکار بھی کر سکتی تھی