1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کرکٹ ورلڈ کپ: تندولکر کی 99 ویں سینچری

12 مارچ 2011

بھارتی شہر ناگپور میں کرکٹ کے عالمی کپ کے گروپ بی میں آج کھیلے جا رہے ایک میچ میں بھارت جنوبی افریقہ کے خلاف دو سو چھیانوے رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/10YAw
لٹل ماسٹر سچن تندولکرتصویر: AP

بین الاقوامی کرکٹ میں سچن تندولکر کی یہ 99 ویں سینچری تھی اور اب وہ ون ڈے اور ٹیسٹ میں کل ملا کر سو سینچریوں سے صرف ایک سینچری کے فاصلے پر ہیں۔ یہ ورلڈ کپ میں تندولکر کی ریکارڈ چھٹی سینچری بھی تھی۔ تندولکر کے علاوہ صرف پاکستان کے جاوید میاں داد ہی وہ کھلاڑی ہیں، جنہوں نے ورلڈ کپ میں چھ سینچریاں اسکور کی ہیں۔

سچن تندولکر کی شاندار سینچری کے بعد امید کی جا رہی تھی کہ بھارت ایک بھاری اسکور کرنے میں کامیاب ہو جائے گا تاہم بھارت کی نو وکٹیں صرف انتیس رنز کے وقفے میں گر گئیں۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی بلّے بازوں تندولکر اور سہواگ نے ایک سو بیالیس رنز کی شراکت داری کی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم  دو سو ستانوے کے ہدف کا تعاقب کر رہی ہے۔ سہواگ نے تہتر رنز اسکور کیے۔

Indien Bangalore Cricket WM
اب میچ کا دارومدار بھارتی بولرز پر ہےتصویر: UNI

چالیسویں اوور میں جب تندولکر ایک سو گیارہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو امید تھی کہ بھارت کم از کم ساڑھے تین سو رنز بنا لے گا تاہم بعد میں آنے والے کھلاڑی جنوبی افریقہ کے بولرز کا جم کر مقابلہ نہ کر سکے۔ گوتم گمبھیر انہتر رنز بنا سکے۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے اسٹین نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقہ کو اب سے کچھ دیر پہلے اٹھارہ اوورز میں ایک سو اکتالیس رنز درکار تھے اور اس کے صرف دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

رپورٹ: شامل شمس⁄  خبر رساں ادارے

ادارت: امجد علی

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں