1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستمقبوضہ فلسطینی علاقے

یورپی یونین کی غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں تیز تر

26 اکتوبر 2023

یورپی یونین کی سربراہی سمٹ میں غزہ میں جنگ بندی کے لیے کسی ڈیل تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ فلسطینیوں کو امدادی سامان پہنچایا جا سکے۔ ساتھ ہی اس سمٹ میں یوکرین کا معاملہ بھی زیربحث ہے۔

https://p.dw.com/p/4Y4I3
EU-Gipfel in Brüssel
تصویر: Ludovic Marin/AFP

یورپی یونین کی سربراہی سمٹ میں غزہ میں جنگ بندی کے لیے کسی ڈیل تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ فلسطینیوں کو امدادی سامان پہنچایا جا سکے۔ ساتھ ہی اس سمٹ میں یوکرین کا معاملہ بھی زیربحث ہے۔ یورپی یونین رکن ممالک میں فلسطینی نواز آئرلینڈ اور اسپین جیسے ممالک بھی شامل ہیں  جبکہ اسرائیل کے سخت حامی تصور کیے جانے والے جرمنی اور آسٹریا بھی۔

ستائیس رکنی یورپی یونین کی سربراہی سمٹ کا اہم ترین ایجنڈہ غزہ میں جنگ بندی سے متعلق ہے۔ بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں جمعرات کو شروع ہونے والی اس دو روزہ سمٹ میں تمام تر یورپی رہنما متفق ہیں کہ غزہ پٹی میں موجود فلسطینیوں کو فوری مدد پہنچانے کی اشد ضرورت ہے۔

یورپی یونین کے رکن ممالک مشرق وسطیٰ کے اس تازہ بحران کے حل کی خاطر کسی مشترکہ لائحہ عمل تک پہنچنے کی کوشش میں ہیں۔ حماس عسکریت پسندوں کی طرف سے اسرائیل پر حملوں کے بعد اسرائیلی دفاعی افواج کی جوابی کارروائیاں غزہ پٹی میں ایک انسانی بحران کا باعث بن رہی ہیں۔

اسرائیل ۔غزہ بحران: جنگ بندی کی امیدیں روشن

غزہ پر اسرائیل کا زمینی حملہ، جنگ بندی کے لیے عالمی دباؤ

اس یورپی بلاک میں اسپین اور آئرلینڈ جیسے ممالک بھی شامل ہیں، جو فلسطینیوں کے بڑے حامیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان ممالک نے بھی حماس کی پرتشدد کارروائیوں کی شدید انداز میں مذمت کی ہے لیکن ساتھ ہی زور دیا ہے کہ اسرائیل کے جوابی حملوں کی وجہ سے غزہ پٹی میں صورتحال ابتر ہو چکی ہے۔

حماس اسرائیل جنگ: ترکی ثالثی کردار ادا کر سکتا ہے؟

یورپی یونین کی اس سمٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں یہ کوشش رہی کہ کسی طرح غزہ پٹی میں جنگ بندی ممکن ہو سکے۔ اس حوالے سے ایک مسودہ بھی تیار کیا گیا ہے، جس پر تفصیلی گفتگو ہو گی۔

بتایا گیا ہے کہ تمام یورپی ممالک غزہ پٹی میں انسانی بنیادوں پر فوری امداد پہنچانے کی ہر ممکن کوشش میں ہیں۔ ادھر البتہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کی افواج غزہ پٹی میں زمینی کارروائی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

غزہ کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے یورپی یونین کی یوکرین جنگ سے توجہ کچھ ہٹ گئی ہے۔ تاہم اس سربراہی کانفرنس میں روسی جارحیت کے جواب میں کییف حکومت کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا عزم دہرایا جا رہا ہے۔

یوکرین جنگ کو بیس ماہ کا وقت گزر چکا ہے لیکن ماسکو حکومت ابھی تک اپنے مطلوبہ عسکری اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔ اس جنگ میں یورپی یونین اور امریکہ یوکرین کی مسلسل مدد کر رہے ہیں۔

ع ب/ ک م (خبر رساں ادارے)

غزہ میں انسانی بحران کی کیفیت

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں