1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایران: کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے تجربے

27 ستمبر 2009

ایران نے اتوار کو کم فاصلے تک مار کرنے والے دو میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ تہران حکام کے مطابق پیر کو ایک دُور مار میزائل کا تجربہ کیا جائے گا۔

https://p.dw.com/p/Jq61
تصویر: AP

ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق اتوار کو تجربہ کئے گئے میزائل فتح اور تندر170 کلومیٹر کے فاصلے پر اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ پیر کو دُور مار میزائل شہاب سوم کا تجربہ بھی کیا جائے گا، جس کی رینج دوہزار کلومیٹر تک بتائی جاتی ہے۔ اس ایرانی میزائل کے بارے میں خیال ہے کہ اس کے ذریعے اسرائیل کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

Österreich Iran Atom Sitzung der IAEA in Wien Ali Asghar Soltanijeh
جوہری توانائی کے عالمی ادارے کے لئے ایران کے سفیر علی اصغرتصویر: AP

ایران کی جانب سے میزائلوں کے یہ تجربے ایسے وقت کئے گئے جب یکم اکتوبر کو وہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان اور جرمنی کے ساتھ اپنے متنازعہ جوہری پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کرنے والا ہے۔ یہ مذاکرات جنیوا ہوں گے۔ دوسری جانب میزائل تجربوں سے قبل ایران کی جانب سے ایک نئے ایٹمی پلانٹ کی تعمیر کا انکشاف بھی ہوا، جس کے بعد مغرب کی تشویش میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

تاہم جوہری توانائی کے عالمی ادارے IAEA کے لئے ایران کے سفیر علی اصغر کا کہنا ہے کہ تہران کے نئے ایٹمی پلانٹ کے بارے میں مغرب کی تشویش جنیوا مذاکرات پر منفی اثرات مرتب کرے گی۔

دوسری جانب گزشتہ روز ایران نے ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے IAEA کو یورینیئم کی افزودگی کے اپنے نئے پلانٹ کی معائنے کی اجازت دے دی۔ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے تہران حکومت کے اس فیصلئے کا خیر مقدم کیا۔

Flash-Galerie Afrikareise Hillary Clinton
امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹنتصویر: AP

ایران کے جوہری پروگرام کے سربراہ علی اکبر نے سرکاری ٹیلی وژن کے ساتھ انٹرویو میں احمدی نژاد کے بیان کو دہرایا کہ تہران حکومت کو مقررہ ضوابط کے تحت معائنے پر کوئی اعتراض نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایٹمی توانائی کے اس ادارے کے ساتھ بات چیت کے بعد معائنہ کاروں کے دورے کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔

اُدھر آج کے میزائل تجربوں کے حوالے سے ایرانی جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ یہ ایران پر حملے کا ارادہ رکھنے والوں کے لئے پیغام ہیں۔

رپورٹ: ندیم گِل

ادارت: عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں