1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا: شالکے نے سینٹ پاؤلی کو شکست دے دی

6 نومبر 2010

جرمنی کی قومی فٹ بال لیگ بنڈس لیگا میں اب تک خاصی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم شالکے نے سینٹ پاؤلی کو جمعے کے روز کھیلے گئے میچ میں تین صفر سے شکست دے دی۔

https://p.dw.com/p/Q0HA
تصویر: AP

رواں سیزن میں اپنے پہلے دس مقابلوں میں صرف ایک میچ جیتنے والی شالکے کی ٹیم گزشتہ سیزن میں دوسرے نمبر پر رہی تھی۔ جمعے کے روز شالکے کی اس فتح میں ماضی میں ریئل میڈرڈ کے لئے کھیلنے والے فٹ بالر راؤل کا اہم کردار رہا۔ انہوں نے شالکےکی جانب سے گول میچ کے 14 ویں منٹ میں کیا۔ میچ کے 53 ویں منٹ میں راؤل نے اپنے ساتھی Klaas-Jan Huntelaar کو ایک خوبصورت پاس دیا، جو شالکے کے لئے دوسرے گول کا باعث بنا۔ کھیل کے اختتام سے صرف نو منٹ قبل راؤل نے ایک اور گول کر کے اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنا دیا۔

Fußball Bundesliga FC Schalke 04 gegen FC St. Pauli
شالکے کے کھلاڑی فتح کا جشن مناتے ہوئےتصویر: AP

شالکے کی ٹیم اس میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد اب بنڈس لیگا کے پوائنٹس ٹیبل پر 15 ویں پوزیشن پر آ گئی ہے۔ اِس طرح شالکے نے اب تک کھیلے گئے اپنے 11 میچوں میں سے محض دو میں کامیابی حاصل کی ہے۔ بنڈیس لیگا چارٹ میں اس وقت ڈورٹمنڈ کی ٹیم سرفہرست ہے، جس کے 25 پوائنٹس ہیں جبکہ دوسرا نمبر مائنز کا ہے، جس کے 24 پوائنٹس ہیں۔

ہوفن ہائم کی ٹیم 18 پوائنٹس کے ساتھ تیسری جبکہ لیورکوزن چوتھی پوزیشن پر ہے۔ فرینکفرٹ کی ٹیم 16 پوائنٹس کے ساتھ اس چارٹ میں پانچویں نمبر پر براجمان ہے۔

آج ہفتے کے روز نورنبرگ کی ٹیم کولون کے مدمقابل آئے گی۔ ایک اور میچ میں موئنشن گلاڈ باخ کا مقابلہ بنڈس لیگا کی دفاعی چیمپیئن ٹیم بائرن میونخ سے ہو رہا ہے۔ فرینکفرٹ کی ٹیم وولفس برگ کے مدمقابل آئے گی جبکہ ہیمبرگ کا مقابلہ ہوفن ہائم سے اور مائنز کا میچ فرائی برگ کی ٹیم سے ہوگا۔

Flash-Galerie 1. Bundesliga 10. Spieltag 1. FSV Mainz 05 - Borussia Dortmund
ڈورٹمنڈ کی ٹیم لیگ میں پہلی پوزیشن پر ہےتصویر: AP

اتوار کے روز ڈورٹمنڈکی ٹیم ہینوور کے مدمقابل آئے گی اور لیورکوزن کا میچ کائزرز لاؤٹرن کی ٹیم سے ہوگا۔ بنڈس لیگا کے گیارہویں میچ ڈے کا آخری مقابلہ شٹٹ گارٹ اور بریمن کی ٹیموں کے درمیان اتوار کی شام کھیلا جائے گا۔

رپورٹ: عاطف توقیر

ادارت: امجد علی

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں