1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فارمولا ون، سباستیان فیٹل کی ایک اور کامیابی

عاطف بلوچ، روئٹرز
30 جولائی 2017

فیراری ٹیم کے جرمن ڈرائیور سباستیان فیٹل نے ہنگیریئن گراں پری کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ چار مرتبہ کے عالمی چیمپئن فیٹل اس کامیابی کے ساتھ رواں سیزن کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/2hP12
F1  Grand Prix von Ungarn
تصویر: Getty Images/AFP/A. Kisbenedek

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بتایا ہے کہ اتوار کے دن ہنگری میں ہونے والی فارمولا ون گراں پری میں جرمن ڈرائیوار سباستیان فیٹل نے انتہائی عمدہ کارکردگی دکھائی۔ پول پوزیشن سے ریس شروع کرنے والے فیراری کے ڈرائیور فیٹل نے اس ریس میں کامیابی کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مستحکم بنا لی ہے۔

برٹش گراں پری ہیملٹن کے نام

چائنیز گراں پری، ہیملٹن نے بدلہ چکا دیا

فارمولا ون سیزن شروع: آسٹریلین گراں پری ریس فیٹل کے نام

بوڈا پیسٹ میں منعقد ہونے والی ہنگیرئین گراں پری میں فتح کے نتیجے میں فیٹل کے پوائنٹس اب 202 ہو گئے ہیں۔ یوں انہیں اپنے حریف برطانوی ڈرائیوار لوئیس ہیملٹن پر چودہ پوائنٹس کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ مرسیڈیز ٹیم کے ڈرائیوار ہیملٹن کے پوائنٹس 188 بنتے ہیں۔ یہ دونوں ڈرائیوار ہی اس سیزن میں چار چار مرتبہ فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

فیراری ٹیم کے لیے فیٹل کی یہ 50 ویں ریس تھی جبکہ سن دو ہزار چار کے بعد پہلی مرتبہ فیراری ٹیم کے دونوں ڈرائیوار پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

Ungarn Sebastian Vettel holt Pole Position in Ungarn F1 GP
تصویر: picture alliance/dpa/AP Photo/D. Bandic
Formel 1- Großer Preis von Ungarn- Sebastian Vettel feiert Sieg
تصویر: Reuters/L. Balogh
Formel 1- Großer Preis von Ungarn- Sebastian Vettel feiert Sieg
تصویر: Reuters/L. Balogh
Formel 1- Großer Preis von Ungarn
تصویر: picture-alliance/AP/dpa/D. Bandic

ہنگیرئین گراں پری میں دوسرے نمبر پر فیٹل کے ساتھی ڈرائیوار کیمی رائیکونین رہے جب کہ مرسیڈیز ٹیم کے ڈرائیور والٹیری بوٹاس تیسرے نمبر پر رہے۔ اس سیزن میں بوٹاس دو مرتبہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ ان کے پوائنٹس 169 بنتے ہیں اور وہ مجموعی طور پر پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

اس سال چیمپئن کا اعزاز حاصل کون کرے گا، اس حوالے سے ہیملٹن اور سباستیان فیٹل کے مابین سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ گراں پری کے سلسلے میں ایک ریس جیتنے والے ڈرائیور کو پچیس پوائنٹس ملتے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے کو اٹھارہ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ڈرائیور کو پندرہ پوائنٹس دیے جاتے ہیں۔