1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

مسلم دنیا میں عید الضحیٰ

17 نومبر 2010

دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں منگل کو مسلمانوں نے عید الضحیٰ کا تہوار روایتی مذہبی عقیدے کے ساتھ منایا۔ پاکستان کے زیادہ تر علاقوں میں یہ عید آج منائی جا رہی ہے۔

https://p.dw.com/p/QArL
نئی دہلی میں نماز عید الضحیٰ کا اجتماعتصویر: AP

حج کے لئے کئے گئے انتظامات کے ناقص ہونے کی شکایت کرنے والے عازمین کے لئے جانور کی قربانی دینا اب زیادہ مشکل کام نہیں رہا۔ وہ جدہ شہر کے اسلامک ڈیویلپمنٹ بینک کی اے ٹی ایم مشینوں سے کوپن حاصل کرتے ہیں اور ان کے نام سے ان کی خواہش کے مطابق کے جانور کی قربانی دی جاتی ہے۔ قربانی کے جانوروں کا گوشت یخ کرکے دنیا بھر کے لگ بھگ 24 ممالک میں مفت تقسیم کے لئے روانہ کردیا جاتا ہے۔

پاکستان میں اس سال بہت سے شہری عید پر قربانی محض اس لئے نہیں کرپائے کہ جانوروں کی قیمت ان کی قوت خرید سے بہت سے زیادہ تھیں۔ پشاور میں مویشیوں کے ایک تاجر حجاب خان کے بقول حالیہ سیلاب سے بہت سے مویشی ہلاک ہوچکے ہیں جو ان کی قیمت بڑھنے کا اصل سبب ہے۔ پاکستان کے بہت سے حصوں میں بدھ کو عید منائی جارہی ہے۔

Islamischer Metzger in Marseilles
فرانسیسی شہر مارسائی میں قربانیتصویر: AP

ادہر بھارت کے زیر انتظام مسلم اکثریتی ریاست کشمیر میں عید گھٹن و خاموشی کے ماحول میں منائی گئی۔ وادی ء کشمیر میں گزشتہ کچھ مہینوں کے دوران درجنوں نوجوانوں کی مبینہ طور پر پولیس کی فائرنگ سے ہلاکت کے سبب فضا سوگوار ہے۔ غزہ پٹی میں بھی عید کی چار روزہ تعطیلات پر طویل اسرائیلی ناکہ بندی کے سبب پیدا شدہ بے چینی و بیروزگاری کے سائے غالب رہے۔

مسلم ملک افغانستان میں بھی عید کے دن کا آغاز مساجد و عید گاہوں میں عید کی نماز سے ہوا۔ دارالحکومت کابل کی سڑکوں پر عید سے قبل قربانی کے لئے جانور بیچنے والوں کی بھیڑ رہی۔ ملکی صدر حامد کرزئی نے عید کے موقع پر اپنے خطاب میں ایک بار پھر طالبان عسکریت پسندوں سے مسلح مزاحمت ترک کرنے کی اپیل کی۔ واضح رہے کہ پیر کے روز طالبان لیڈر ملا عمر نے امن مذاکرات کی خبروں کو گمراہ کن افواہ قرار دیا تھا۔

BdT Fest des Fastenbrechens Zuckerfest Eid al Fitr
انڈونیشیا میں خواتین عید کی نماز ادا کرتے ہوئےتصویر: AP

عراق میں عید کے موقع پر بھی فرقہ ورانہ تقسیم واضح طور پر دیکھی گئی۔ سنی عقیدے کے ماننے والوں نے منگل کو عید منائی جبکہ شیعہ عقیدے کے پیروکار بدھ کو عید منارہے ہیں۔ اس طرح عراق میں سرکاری طور پر چار کے بجائے پانچ چھٹیاں رہیں گی۔

سب سے زیادہ آبادی والی مسلم ریاست انڈونیشیا میں لگ بھگ دو ہزار افراد نے خیموں میں عید منائی۔ یہ افراد ماؤنٹ میراپی کے آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ اور دھوئیں کے بادلوں کی وجہ سے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہیں۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں