1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان: ٹریفک حادثے میں سترہ افراد ہلاک

شمشیر حیدر ایسوسی ایٹیڈ پریس
20 نومبر 2017

پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک ٹرک اور منی بس کے مابین تصادم کے نتیجے میں کم از کم سترہ افراد ہلاک جب کہ چھ زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کی حالت بھی تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/2nupG
Busunglück in Pakistan 11.11.2014
تصویر: picture-alliance/epa/W. Hussein

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹوں کے مطابق پاکستان میں پیش آنے والے اِس تازہ ٹریفک حادثے میں سترہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ صوبہ سندھ کے ضلع خیر پور میں پیش آیا۔

کوئٹہ کے قریب بس اور وین میں تصادم، کم از کم تیرہ افراد ہلاک

پاکستان: دو مسافر بسوں میں تصادم، کم از کم تیس افراد ہلاک

مقامی میڈیا کے مطابق بیس نومبر بروز پیر کی صبح یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سندھ کے شہر خیرپور کے قریب کوئلے سے لدا ایک ٹرک سامنے سے آنے والی مسافر وین سے ٹکرا گیا۔

ایک مقامی پولیس اہلکار رب نواز نے نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ مسافر وین اس ٹرک کے نیچے کچلی گئی جس سے سترہ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تاہم پولیس کے مطابق زخمی افراد کی حالت بھی انتہائی تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔

گزشتہ ماہ پاکستانی صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے قریب ایک بس کے ایک وین کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں ہفتہ سات اکتوبر کے روز کم از کم تیرہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

پاکستان میں ٹریفک حادثات کا پیش آنا معمول کی بات بن چکی ہے جن کی بڑی وجوہات میں سڑکوں کی ناقص حالت اور ڈرائیوروں کی جانب سے ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنا شامل ہیں۔

ٹرین نہر میں گرنے سے بارہ افراد ہلاک، حادثہ یا تخریب کاری؟

دریائے نیلم میں بس گرنے سے کم از کم چوبیس افراد ہلاک