1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کوئٹہ کے قریب بس اور وین میں تصادم، کم از کم تیرہ افراد ہلاک

مقبول ملک ڈی پی اے
7 اکتوبر 2017

پاکستانی صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے قریب ایک بس کے ایک وین کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں ہفتہ سات اکتوبر کے روز کم از کم تیرہ افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق اس حادثے میں چوبیس دیگر افراد زخمی بھی ہو گئے۔

https://p.dw.com/p/2lPsQ
تصویر: Getty Images/AFP/Str

پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد سے ملنے والی نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹوں کے مطابق جنوب مغربی پاکستان میں کوئٹہ شہر کے نواح میں یہ حادثہ بظاہر تیز رفتار ڈرائیونگ کی وجہ سے پیش آیا۔ ایک مقامی پولیس اہلکار محمد اکبر نے ڈی پی اے کو بتایا کہ ایک مسافر بس اور ایک وین کے مابین ہونے والی اس ٹکر کے نتیجے میں کم از کم تیرہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

بہاولپور، آئل ٹینکر میں دھماکے سے کم از کم 148 افراد ہلاک

بھارت میں شادی ہال کی دیوار گرنے سے چوبیس باراتی ہلاک

جنوبی افریقہ، بس حادثے میں بیس بچے ہلاک

کوئٹہ میں سول ہسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق اس حادثے کے بعد وہاں چوبیس زخمیوں کو لایا گیا، جن میں سے اکثر شدید زخمی ہیں۔ طبی ذرائع نے بتایا، ’’زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے لیکن ان میں سے چند کی حالت خطرے میں ہونے کی وجہ سے خدشہ ہے کہ اس حادثے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد اور زیادہ ہو جائے گی۔‘‘

پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے اس حادثے میں ایک درجن سے زائد انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان میں عام سڑکوں اور شاہراہوں پر مہلک ٹریفک حادثات عام ہیں، جن میں ہر سال ہزاروں انسان ہلاک ہو جاتے ہیں۔ ان حادثات کی بڑی وجوہات سڑکوں کی خراب حالت، گاڑیوں کی بروقت مرمت نہ کروانا اور ڈرائیوروں کی بہت سے واقعات میں لاپرواہی سے کی جانے والی ڈرائیونگ شامل ہیں۔